ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر بننے کے بعد کووند کا پہلا بہار کا دورہ9نومبر کو

صدر بننے کے بعد کووند کا پہلا بہار کا دورہ9نومبر کو

Tue, 31 Oct 2017 22:49:14    S.O. News Service

پٹنہ ،31؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر رام ناتھ کووند 9نومبر کو بہار کے دورے پر جائیں گے۔کووند صدربننے کے بعد یہ پہلا پٹنہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ زراعت روڈ میپ کا افتتاح کریں گے۔صدر کووند نے پٹنہ کے شاہی محل سے صدارتی محل کی دوری طے کی تھی۔حالانکہ اپنے تشہیرکے دوران کووند پٹنہ نہیں آئے تھے کیونکہ اس وقت نتیش کمار مہاگٹھ بندھن میں تھے اور ان کا اصرار تھا کہ پٹنہ آنے سے سیاسی بیان بازی ہوگی۔کووند بھی اپنے نام کے اعلان کے دن جب دہلی گئے اس کے بعد وہ پہلی بار 9نومبر کو آئیں گے۔ حالانکہ سرکاری طور پر وہ تیسرے زراعت روڈ میپ کو شروع کریں گے۔اس کے علاوہ زراعت سے منسلک پانچ اور دیگر منصوبوں کا نفاذ کریں گے۔جس میں نامیاتی کاریڈور، میگھدوت اور ڈی بی ٹی منصوبہ شامل ہیں۔تیسرے زراعت روڈ میپ کی مختلف منصوبہ بندی پر اگلے پانچ سالوں میں1لاکھ 54 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔بہار میں روڈ میپ کے آغاز 2007 میں پیداوار میں اضافہ، نئی ٹیکنالوجی کے فروغ اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کو ہدف میں رکھ کر کیا گیا تھا۔یہ دوسرا موقع ہے جب صدر بہار کے زراعت روڈ میپ کو شروع کرنے آ رہے ہیں۔اس سے قبل اس وقت کے صدر پرنب مکھرجی نے بھی 2012 میں پٹنہ میں ایک پروگرام میں دوسرا زراعت روڈ میپ لانچ کیا تھا۔حالانکہ اس بار پروگرام میں پوری ریاست سے ہزاروں کسانوں کو بھی اس پروگرام کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔


Share: